Title:  نیتن یاہو کی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر حماس کو بھیانک نتائج کی دھمکی

نیتن یاہو کی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر حماس کو بھیانک نتائج کی دھمکی
یرغمالیوں کورہانہ کرنےکی صورت میں وہ کچھ ہو گا،جو تم سوچ بھی نہیں سکتے،نیتھن یاہو
مستقبل میں جنگ کی بھرپور تیاریاں کررہے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم نیتھن یاہو

اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کو یرغمالیوں کو رہا کرنے پر بھیانک نتائج کی دھمکی دےدی اسرائیلی وزیر اعظم نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران حماس کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے کی صورت میں وہ کچھ ہو گا جس کا تم سوچ بھی نہیں سکتے،وہ مستقبل میں جنگ کی بھرپور تیاریاں کررہے ہیں،انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے حوالے دور اندیشی کی تعریف کرتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اظہار کیا،واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا پہلا مرحلہ ہفتے کو ختم ہو گیا تھا جس کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی میں عارضی توسیع اس شرط پر رکھی تھی کہ حماس جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع کئے بغیر باقی ماندہ یرغمالیوں کو رہا کر دے، مگر حماس نے اس مطالبے کو رد کرتے ہوئے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر زور دیا تھا

More From Author

شام میں عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری محمد البشیر کے سپرد کردی گئی

کراچی:ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے