وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری
ٹریفک پولیس کی 9 تا 18 اپریل تک کی پیش رفت رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش
ہیلٹمٹ نہ ہونے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پر 15217 موٹرسائیکلز ضبط کیں
فینسی نمبر پلیٹس اور کاکے شیشوں کی 1124 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، رپورٹ
274 ڈمپر اور ٹینکرز کی فٹنس اور اوور اسپیڈ کرنے پر ضبط کی گئیں، رپورٹ میں آگاہی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے،ٹریفک پولیس نے 9 تا 18 اپریل تک کی پیش رفت رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی کریک ڈاون کے دوران ہیلٹمٹ نہ ہونے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پر 15217 موٹرسائیکلز ضبط کی گئیں،رپورٹ کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس اور کاکے شیشوں کی 1124 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، 274 ڈمپر اور ٹینکرز کی فٹنس اور اوور اسپیڈ کرنے پر ضبط کی گئیں،ٹریفک پولیس کےمطابق بڑی اور چھوٹی 25گاڑیوں کی فٹنس نہ ہونے پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہناہےاوور اسپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، نابالغ ڈرائیورز کو ہرگز سڑکوں پر نہ آنے دیا جائے، لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں،انہوں نے کہاکہ ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے جائیں، گاڑیوں میں پریشر ہارن کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے، پیدل چلنے والوں کے لیے زیبرا کراسنگ پر خصوصی اقدامات کیے جائیں، گاڑیوں میں اضافی لائٹس اور غیر ضروری آوازوں پر فوری چالان کیا جائے، عوامی آگاہی مہم کے ذریعے ٹریفک قوانین کا شعور بڑھایا جائے
