100 گرام کی چپاتی 10 روپے میں فروخت کی جائے،کمشنر کراچی
کراچی:تندور مالکان نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں ،حسن نقوی
کراچی:120 گرام نان 15 روپے میں فروخت ہوگا،کمشنرکراچی
نان چپاتی کی قیمتیں مقررکردی گئیں، کمشنر حسن نقوی کے حکم پر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا کمشنر کراچی کاکہناہےسو گرام کی چپاتی 10 روپے میں فروخت کی جائے،تندور مالکان فوری نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں، 120 گرام نان 15 روپے میں فروخت ہوگا، قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،انہوں نے کہاکہ 150 گرام نان کی قیمت 17 روپے میں فروخت ہو گی، شہری شکایت درج کرائیں، خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں، 180 گرام کےنان کی قیمت 22 روپےمقرر ہے،سرکاری نرخ سے تجاوز کرنا قابل سزا جرم ہے، ہر دکان پر نرخ نامہلازمی آویزاں کیا جائے،خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا، نان چپاتی نرخ مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا،شہری شکایت کیلئے 021-99203443 پر فوری رابطہ کریں