وزیراعظم نے پہلی ملاقات کے بعد ہی کہہ دیا تھا کہ کینالز نہیں بنیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعظم نے پہلی ملاقات کے بعد ہی کہہ دیا تھا کہ کینالز نہیں بنیں گے،وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعظم کی جانب سے 2 مئی کے بجائے آج اجلاس بلا نےپر ان کے شکر گزار ہیں،مراد علی شاہ
وفاقی حکومت سی سی آئی میں اتفاق رائے کے بغیر کوئی کینال نہیں بنائےگی ،وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے ہماری پہلی ملاقات کے بعد ہی کہہ دیا تھا کہ کینالز نہیں بنیں گے، وزیراعظم نے 2 مئی کے بجائے آج اجلاس بلا لیا جس پر ان کے شکرگزار ہیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سی سی آئی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سی سی آئی میں اتفاق رائے کے بغیر کوئی کینال نہیں بنائےگی، کینالز سے متعلق مزید کام کو بھی روک دیا گیا ،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پانی کے استعمال کا تمام صوبوں سے مل کر پلان بنائے گی، 1991 کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا، پانی کے تنازعات کو فوری حل کیا جائے گا، سی سی آئی نے 7 کینالز کی عبوری منظوری اور چولستان کینال کی اجازت واپس لے لی، پلاننگ ڈویژن اور ارسا کو ہدایت کی کہ اتفاق رائے کے بغیر یہ منصوبے دوبارہ کسی فورم پر نہیں لائے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ کینالز کے کیس کو حکومت سندھ نے آئینی طریقے سے لڑا، میں نے ہمیشہ کہا کہ کینالز نہیں بن رہے، ہمیں تو یقین تھا کہ جب پیسے ہی نہیں رکھے گئے تو کینال کیسے بنےگا، صدر زرداری کو بھی معاملے میں گھسیٹا گیا، صدر زرداری کو وضاحت کے بعد بھی تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ،انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف سندھ میں پروپیگنڈا کیا گیا،تاریخ میں آج تک نہیں ہوا کہ سی سی آئی نے کوئی منصوبہ رد کیا ہو، پرزور اپیل ہے کہ دھرنے فی الفور ختم کیے جائیں، اس فیصلے کے بعد اتفاق رائے کے بغیر کوئی نہر نہیں بنے گی، نفرتیں پھیلانے والے آج ناکام ہوگئے

More From Author

پاکستان اپنے پانی کے جائز حصے کے تحفظ کےلیے تمام مناسب اقدامات کرے گا،اسحاق ڈار

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے