ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح کی رپورٹ ادارہ شماریات نے جاری کردی

ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح کی رپورٹ ادارہ شماریات نے جاری کردی
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،رپورٹ
مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 12.80 فیصد پر آگئی،ادارہ شماریات

ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح کی رپورٹ ادارہ شماریات نے جاری کردی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 12.80 فیصد پر آگئی،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتےمیں16اشیامہنگی ہوئیں،ٹماٹر6 روپے76پیسے فی کلو مزید مہنگے ہوئے،پیاز7روپے 89پیسے،دال چنا3روپے97 پیسے فی کلو مہنگی ہوئِی،زندہ مرغی ایک روپے 10 پیسے جبکہ بیف 2 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں 9 اشیاء سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا،دال ماش 10 روپے 24 پیسے،دال مونگ 4 روپے 54 پیسے فی کلو سستی ہوئی،چینی ایک روپے 83 پیسے فی کلو سستی ہوئی،حالیہ ہفتے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 11 روپے 43 پیسے سستا ہوا

More From Author

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا امکان

کراچی ایئر پورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں ملوث ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی قائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے