غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری
اسرائیلی حملوں میں مزید 44 فلسطینی شہید
اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 44 افراد شہید ہوئے
جان بوجھ کر بچوں کا قتل کیا جارہا ہے، حماس غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے۔ اسرائیلی حملوں میں مزید 44 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ اتوار کو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 44 افراد شہید ہوئے۔اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کو غزہ جنگ بندی معاہدہ توڑتے ہوئے غزہ پر بدترین بمباری شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں 18 سے مارچ سے اب تک غزہ میں ایک ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ حماس نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر بچوں کا قتل کیا جارہا ہے۔غزہ سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر راکٹ حملے کے بعد مقبوضہ عسقلان میں نقصانات کی اطلاعات ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے اسرائیلی علاقوں کی جانب 10 راکٹ داغے گئے جو کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران غزہ سے ہونے والا سب سے بڑا راکٹ حملہ ہے
