اسرائیلی فوج کی غزہ کے اسپتال پر بمباری، متعدد بلاک تباہ

اسرائیلی فوج نے غزہ کے اسپتال پر بمباری کردی۔ اسرائیلی حملے میں متعدد بلاک تباہ ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے ال اہلی اسپتال پر حملہ کیا ہے اور مریضوں سمیت اسپتال میں پناہ لیے ہوئے دیگر افراد کو اسپتال چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے حملے میں اسپتال کا استقبالیہ، ایمرجنسی یونٹ اور انتہائی نگہداشت میں رہنے والے مریضوں کے میڈیکل آکسیجن رکھنے والے بلاک کو تباہ کیا گیا ہے۔

More From Author

دہشت گرد اسرائیلی فورسز کے بے گھر فلسطینیوں پر حملے جاری

غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے