کراچی:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
کراچی:کریک ڈاؤن میں15 ہزار 217و سو سترہ موٹر سائیکلیں ضبط
کریک ڈاؤن عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے ناگزیر ہے، شرجیل میمن
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،سینئروزیر
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی،شرجیل میمن
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،پندرہ ہزار دو سو سترہ موٹر سائیکلیں تحویل میں لی گئیں کریک ڈاؤن میں فینسی نمبر پلیٹس، ٹنٹڈ شیشے اور دیگر غیر قانونی لوازمات کے خلاف 1,124 کارروائیاں، ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز کی 274 گاڑیاں ضبط کی گئیں،25 گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی،دوسو گاڑیوں کی رجسٹریشنز کو عارضی طور پر معطل کر کے شرائط چھوڑ دیا گیا،سینئروزیرشرجیل میمن کاکہناہے کریک ڈاؤن عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے ناگزیر ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی، شہری قوانین کی پابندی کریں اور ایک مہذب اور ذمہ دار معاشرے کا حصہ بننے میں اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہاکہ مہم کا مقصد محفوظ، منظم اور قانون پر مبنی ٹرانسپورٹ نظام قائم کرنا ہے