چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی پاکستان کی جانب سے کامیاب میزائل تجربے پر قوم کو مبارکباد

بلاول بھٹوکا ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانو ں کو خراج تحسین
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ایک مضبوط اور محفوظ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی، چیئرمین پیپلزپارٹی

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی جانب سے کامیاب میزائل تجربے پر قوم کو مبارکبادپیش کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانو ں کو خراج تحسین پیش کرتےہوئےکہناتھامیزائل تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے،ہم اپنے وطن کے بہادر محافظوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ایک مضبوط اور محفوظ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ،انہوں نے کہاکہ قائدِ عوام شہید بھٹونے قوم کو جوہری پروگرام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالاجی کے تحفے دیئے،قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دیئے ہوئے تحفے ہماری ناقابلِ تسخیر قومی سلامتی کی اساس ہیں،پاکستان امن کا خواہاں ہے، امن کسی صورت اپنی خودمختاری اور وقار کی قیمت پر نہیں خریدا جا سکتا

More From Author

پاکستان ٹیم کاسری لنکن ویمنزٹیم کو31رنزسےشکست دیکرفاتحانہ آغاز

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے