پاکستان ٹیم کاسری لنکن ویمنزٹیم کو31رنزسےشکست دیکرفاتحانہ آغاز

پاکستان ٹیم کاسری لنکن ویمنزٹیم کو31رنزسےشکست دیکرفاتحانہ آغاز
گرین شرٹس نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 116 رنز بنائے
پاکستان ویمنزکی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکوررہیں
سری لنکن ویمنز ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دی
سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورزمیں 9 وکٹ پر 85 رنز ہی بناسکی

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے سری لنکن ویمنز ٹیم کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کےمیچ میں پاکستان ویمنز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 116 رنز بنائے اور پوری ٹیم آل آؤٹ ہوگئی،پاکستان ویمنز کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ ندا ڈار نے 23رنز اسکور کیے، 117 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکن ویمنز ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دی اور مقررہ 20 اوورزمیں 9 وکٹ پر 85 رنز ہی بنا سکی

More From Author

وفاقی وزیر اطلاعات کا ملکی و عالمی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی پاکستان کی جانب سے کامیاب میزائل تجربے پر قوم کو مبارکباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے