وزیرِ اعظم کی فتح میزائل کی تربیتی لانچ کی کامیابی پر کوششوں کی پزیرائی
اسلام آباد: پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کی تربیتی لانچ کی کامیابی پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، آرمی چیف اور اس کی تیاری میں شامل سائنسدانوں و انجینئرز کی کوششوں کی پزیرائی کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تربیتی لانچ کی کامیابی سے واضح ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، وزیرِ اعظم نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملکی دفاع کیلئے بھرپور تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔