جعفر ایکسپریس پر حملہ، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میںتمام دہشت گرد ہلاک
آپریشن میں یرغمال مسافرعورتوں اور بچوں کو بازیاب، سیکیورٹی ذرائع
پہلے 190 مسافروں کو بازیاب کروایا جا چکا ،سیکیورٹی ذرائع
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ،دوران آپریشن تمام دہشت گرد ہلاک کردیئےگئے سیکیورٹی ذرائع کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کرا لیا، جنہیں کے دہشت گرد انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہے تھے، اس سے قبل 190 مسافروں کو بازیاب کروایا جا چکا ، دوران کلیئرنیس آپریشن انتہائی اختیاط اور مہارت کا مظاہرہ کرتےہوئےمعصوم جانیں بچائی گئیں،انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی بربریت کا پہلے سے نشانہ بننے والے چند شہیدمسافروں کی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے ،موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا ، سیکیورٹی ذرائع کےمطابق آپریشن کے حوالے سے تفصیلات سے جلد ہی آگاہ کردیا جائے